ایشیاءخبریںعراق

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی جنگ، دونوں جانب جانی نقصان

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو چکی ہیں۔ دونوں فریق ایک دوسرے پر جنگ شروع کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق، جھڑپیں متنازع سرحدی مقام "ٹا کراہ تھام” مندر کے قریب ہوئیں، جہاں کم از کم دو تھائی شہری ہلاک اور دو فوجی شدید زخمی ہوئے۔ تھائی فوج کا دعویٰ ہے کہ کمبوڈیا نے پہلے ڈرونز بھیجے اور پھر بھاری ہتھیاروں، بشمول توپ خانہ اور BM-21 راکٹوں سے حملہ کیا۔

تھائی فوج نے دفاع میں ایف-16 جنگی طیارے تعینات کر دیے ہیں، جبکہ صوبہ سرین کے 86 دیہاتوں سے 40,000 شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری طرف کمبوڈیا کی وزارت دفاع نے الزام لگایا کہ تھائی لینڈ نے پہل کی، اور ان کی فوج نے صرف دفاعی کارروائی کی۔ سابق وزیراعظم ہن سین نے بھی تھائی فوج پر گولہ باری کا الزام عائد کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button