پوری دنیا میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے وابستہ مراکز میں امام سجاد علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا اور عزاداری منعقد ہوئیں
یوم شہادت امام زین العابدین علیہ السلام دنیا کے مختلف ممالک میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے وابستہ مراکز میں متعدد عزائی پروگرامز منعقد ہوئے۔
ان عزائی پروگرامز میں جن میں علماء، طلاب، مومنین اور نوجوانوں نے شرکت کی، امام زین العابدین علیہ السلام کا تذکرہ اور ان کی نورانی سیرت کو بیان کیا گیا اور اسلام اور پیغام عاشورہ کے تحفظ میں ان کے ممتاز کردار کو یاد کیا گیا۔
اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔
یوم شہادت امام زین العابدین علیہ السلام ہر سال دنیا بھر کے مومنین کے لئے ایک قیمتی موقع ہے کہ وہ امام عالی مقام اور اہل بیت اطہار علیہم السلام سے مخلصانہ عقیدت کا اظہار کرنے کے لئے عزائی پروگرامز منعقد کریں۔
اس سال بیت آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے علاوہ دنیا کے مختلف حصوں جیسے عراق، شام، میڈغاسکر اور ایران میں مجالس عزا اور عزاداری منعقد ہوئی۔
یوم شہادت امام سجاد علیہ السلام کے موقع پر شہر قم میں بیت آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ میں مجالس عزا منعقد ہوئیں۔
ان مجالس میں علماء، طلاب اور مومنین نے شرکت کی۔ جس میں امام سجاد علیہ السلام کی نورانی سیرت کے علاوہ اہل بیت علیہم السلام کے مصائب بھی بیان کئے گئے۔
ثقافتی فلاحی موسسہ حضرت رسول اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ کاظمین میں ایک خصوصی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ جن میں خدام حسینی اور مومنین نے شرکت کی۔
مجلس عزا کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور زیارت امام سجاد علیہ السلام سے ہوا۔ ذاکر اہل بیت عدنان موسوی کاظمی نے مصائب بیان کئے۔
دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی بصر ہ میں ایک عظیم الشان مجلس عزا منعقد ہوئی۔ جس میں حجۃ الاسلام شیخ سلام شوئیلی نے امام سجاد علیہ السلام کے فضائل و مصائب بیان کیا۔ جس میں علماء، دینی شخصیات اور مومنین نے شرکت کی۔
نجف اشرف میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے ایک خصوصی مجلس عزا کا انعقاد کیا۔ جس میں حجۃ الاسلام شیخ احمد ربیعی نے امام زین العابدین علیہ السلام کی علمی، عبادی زندگی اور اسلام کے تحفظ میں نمایاں کردار کو بیان کیا۔ مجلس میں علماء، افاضل، طلاب حوزہ علمیہ اور مومنین نے شرکت کی۔
کربلا معلی میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے شعبہ تعلقات عامہ نے امام سجاد علیہ السلام کے یوم شہادت پر مجلس عزا کا انعقاد کیا۔ جس میں حجۃ الاسلام شیخ رسول لامی نے امام عالی مقام کی زندگی کے اہم واقعات اور پیغام عاشورہ کے تحفظ میں ان کے اہم کردار کو بیان کیا۔ اس مجلس میں طلاب اور مومنین نے شرکت کی۔
اس موقع پر دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی دمشق شام میں بھی ایک خصوصی مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علماء، طلاب اور مومنین نے شرکت کی۔
اس مجلس میں حجۃ الاسلام سید ریاض حسین نے تلاوت قرآن کی اور مجلس عزا کو خطاب کرتے ہوئے امام سجاد علیہ السلام کی مجاہدانہ زندگی کا تذکرہ کیا۔
مڈغاسکر میں ثقافتی مرکز حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا میں نوجوانوں کے لئے خصوصی مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا تاکہ نوجوان نسل امام سجاد علیہ السلام کی زندگی اور سیرت سے اور ثقافت عاشورہ کے تحفظ میں ان کے خدمات سے واقف ہو سکے۔
بغداد میں الخیر والبرکہ ثقافتی ایسوسی ایشن نے ضرورت مند خاندانوں، یتیموں اور شہداء کے خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جو محروموں اور مظلوموں کی حمایت کے بارے میں امام سجاد علیہ السلام کی تعلیمات کو ظاہر کرتا ہے۔
مختلف ممالک میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے وابستہ مراکز میں مجالس عزا اور پروگرامز کا یہ سلسلہ محبان اہل بیت علیہم السلام کی امام سجاد علیہ السلام سے عقیدت کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ مجالس عزا امام سجاد علیہ السلام کی یاد کو زندہ رکھنے کے لئے مومنین اور علماء کرام کی کثیر تعداد میں شرکت کے ساتھ منعقد کی گئیں۔