راہ خدا تمام مخلوقات کے لئے کھلی ہے، لیکن شرعی احکام صرف اہل بیت علیہم السلام ہی لوگوں تک پہنچاتے ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
راہ خدا تمام مخلوقات کے لئے کھلی ہے، لیکن شرعی احکام صرف اہل بیت علیہم السلام ہی لوگوں تک پہنچاتے ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منگل 26 محرم الحرام 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے انسانوں کے خدا سے رابطہ سے متعلق فرمایا: اللہ تعالی نے تمام مخلوقات نہ صرف انسانوں بلکہ فرشتوں، جنوں اور جانوروں کے لئے بھی اپنی ذات تک پہنچنے کا راستہ کھلا رکھا ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: عام مخلوقات کے لئے خالق یعنی اللہ تعالی تک پہنچنے کا راستہ کھلا ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لیکن شرعی احکام میں خدائے تعالی نے خاص طور پر اہل بیت علیہم السلام کے ذریعہ اس راستہ کو قائم کیا، لہذا صرف معصومین علیہم السلام ہی ان احکام کو لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔