شیعہ مرجعیتعراق
دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نجف اشرف کے شعبہ تعلقات عامہ میں نمایندہ آیۃ اللہ العظمیٰ بشیر نجفی کی آمد
دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی نجف اشرف کے شعبہ تعلقات عامہ کے رکن حجۃ الاسلام شیخ عماد لامی نے آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی کے نمائندہ حجۃ الاسلام سید عماد الاعرجی کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران فریقین نے زیارت اربعین کی جاری تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا اور زائرین کی رہنمائی، ان کو دینی اور اخلاقی آگاہی فراہم کرنے میں علماء اور مبلغین کے کلیدی کردار پر زور دیا۔
اس کے علاوہ بنیادی خدمات کی فراہمی جیسے پانی، خوراک اور علاقے کی گرم آب و ہوا جیسے مسائل پر گفتگو کی۔