دنیا

چکن گنیا وائرس کی عالمی سطح پر پھیلنے کا خدشہ: عالمی ادارۂ صحت کی وارننگ

چکن گنیا وائرس کی عالمی سطح پر پھیلنے کا خدشہ: عالمی ادارۂ صحت کی وارننگ

عالمی ادارۂ صحت (WHO) نے چکن گنیا وائرس کے دوبارہ پھیلنے کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے فوری احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا ہے۔ یہ وائرس مچھروں کے ذریعے پھیلتا ہے اور اب بھارتی بحر ہند کے خطے سے آگے دنیا کے دیگر حصوں میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی میڈیکل آفیسر ڈیانا روخاس الواریز کے مطابق دنیا کے 119 ممالک میں تقریباً 5.6 ارب افراد اس وائرس کے خطرے سے دوچار ہیں۔

چکن گنیا وائرس بخار، جوڑوں کے شدید درد اور بعض صورتوں میں طویل مدتی معذوری کا باعث بنتا ہے۔ سال 2025 میں اس وائرس کی شدت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، خاص طور پر لا ری یونین، مایوٹ اور ماریشس جیسے خطوں میں، جہاں یہ 2004-2005 کی وبا کے دوران بھی تباہی مچا چکا ہے۔ لا ری یونین میں اب تک ایک تہائی آبادی اس سے متاثر ہو چکی ہے۔

یہ وائرس اب افریقہ، جنوب مشرقی ایشیا اور یورپ کے مختلف حصوں میں بھی پھیل رہا ہے۔ فرانس میں مئی سے اب تک تقریباً 800 درآمد شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 12 مقامی سطح پر پھیلے، جبکہ اٹلی نے بھی گزشتہ ہفتے پہلا کیس رپورٹ کیا ہے۔

چکن گنیا کا کوئی مخصوص علاج موجود نہیں ہے اور یہ وائرس ایڈیز (Aedes) نسل کے مچھروں کے ذریعے پھیلتا ہے۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دن کے وقت مچھروں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جن میں انسیکٹ ریپیلنٹ کا استعمال اور مکمل آستین والے کپڑے پہننا شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button