پاکستان
پاکستان:سیلاب میں پھنسے سیاحوں کو امام بارگاہ میں ملی پناہ
پاکستان:سیلاب میں پھنسے سیاحوں کو امام بارگاہ میں ملی پناہ
پاکستان کے گلگت بلتستان علاقہ میں تاریخ کا بدترین سیلاب آ گیا ہے اور دیوسائی سڑک کی بندش کے باعث سدپارہ میں سیاح پھنس گئے ہیں۔ جن کے لئے مقامی مومنین نے اپنے گھروں اور امام بارگاہوں کے دروازے کھول دیے۔
حکومت پاکستان تو سیلاب میں پھنسے سیاحوں کی خبرگیری سے قاصر نظر آئی لیکن شیعیان علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے نہ صرف ان کے لئے پناہ گاہ مہیا کی بلکہ ان کے کھانے پینے کا بھی اہتمام کر رہے ہیں۔
ظاہر ہے ایام عزا کے دوران کوئی شیعہ سیاحت نہیں کرتا لہذا یہ سیاح شیعہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود امیر المومنین علیہ السلام کے شیعہ دنیا کو انسانیت کا عملی درس دیتے ہوئے خدمت و تحفظ بشریت میں مصروف عمل ہیں۔