پاکستان

مُلّا عمر نے طالب علم کو مار ڈالا

مُلّا عمر نے طالب علم کو مار ڈالا

دل دہلا دینے والا واقعہ ، سوات میں سنی وہابی مدرسہ کے وحشی مُلا عمر نے غیر حاضری پر طالب علم کو بدترین تشدد سے ماردیا، کم عمرطالب علم فرحان کو شدیدتشدد کے بعد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جان کی بازی ہارگیا۔

تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقہ خوازخیلہ چالیار کے مدرسہ میں استاد جلاد بن گیا 14 سالہ طالب علم فرحان پر بدترین تشدد، کمر سمیت جسم کے دیگر حصوں پر شدید تشدد سے طالبعلم جان کی بازی ہارگیا۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے خوازہ خیلہ ہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس نے مدرسہ کے 2 اساتذہ کو ہسپتال سے گرفتار کرکے مزید تفتتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button