عراق

زیارت اربعین کے کامیاب انعقاد کے لئے سیکیورٹی اور خدمات کو بہتر بنانے کے لئے عراق حکومت کی کوششیں جاری

زیارت اربعین کے کامیاب انعقاد کے لئے سیکیورٹی اور خدمات کو بہتر بنانے کے لئے عراق حکومت کی کوششیں جاری

اربعین حسینی کے موقع پر عراقی حکام کوآرڈینیشن میٹنگز اور فیلڈ وزٹ کر کے زائرین کے راستوں پر سیکورٹی کو مضبوط بنانے اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تاہم، زیادہ بھیڑ اور وسائل کی رکاوٹ جیسے چیلنجز بدستور موجود ہیں۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

جیسے جیسے زیارت اربعین کے دن قریب آرہے ہیں، عراقی وزارت داخلہ اور ملک کے سیکیورٹی اور خدماتی اداروں نے کربلا معلی کی جانب جانے والے راستوں پر ہجوم کے انتظام، سیکورٹی کو یقینی بنانے اور خدمات کو بہتر بنانے کے لئے منصوبہ بندی اور جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

سرکاری عراقی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بغداد آپریشنز کمان نے ایک اجلاس میں موجود منصوبوں کا جائزہ لیا۔ جس میں اعلیٰ فوجی سیکورٹی اور اینٹلی جنس حکام اور ذمہ دار مراکز کے نمائندوں نے شرکت کی اور مسلح علامتوں کے استعمال کی ممانعت، ٹریفک کو ہموار کرنے کی ضرورت اور نگرانی کے آلات کے استعمال پر زور دیا۔

اجلاس میں فائر پٹرول کی تعیناتی، آگاہی مہم کے نفاذ اور افواہوں سے نمٹنے کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔

اسی تناظر میں عراقی وزارت داخلہ عبدالامیر الشمری نے منذریہ خسروی سرحدی کراسنگ کا دورہ کیا، اس کے بعد دیالی میں کرکوک، صلاح الدین اور سامرا صوبوں میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس میں شرکت کی۔

عراقی وزارت شہری دفاع نے بھی مصروف راستوں پر ریسکیو اور فائرنگ ٹیموں کی تعیناتی کا اعلان کیا۔

"نواس صباح” کے مطابق گیس سے چلنے والے ذرائع استعمال کرنے والے قافلوں کے معائنے میں اضافہ کیا جائے گا اور ریپڈ رسپانس گاڑیاں گنجان آباد علاقوں میں تعینات کی جائیں گی۔

الصباح اخبار نے رپورٹ کیا کہ عراقی وزارت ٹرانسپورٹ نے ایرانی فریق کے ساتھ مل کر زمینی سرحدوں پر دباؤ کو کم کرنے کے لئے آبی نقل و حمل کو فعال کر دیا ہے۔

بصرہ میں واصلیہ کراسنگ کو بھی ایرانی زائرین کی آمد کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

ان اقدامات کے باوجود بھیڑ بھاڑ، طبی انفرسٹرکچر میں محدود اور مواصلاتی راستوں پر دباؤ جیسے چیلنجز کو ابھی تک مکمل طور پر حل نہیں کیا جا سکا ہے۔

عراقی سیکورٹی اور سروس حکام نے زیارت اربعین کے دوران حالات کو بہتر بنانے اور ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لئے جامع تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button