عراق

عراق کے 3 صوبوں میں بعث پارٹی کے باقی بچے 40 ارکان کی گرفتاری اور سازشوں کو ناکام بنانا

عراق کے 3 صوبوں میں بعث پارٹی کے باقی بچے 40 ارکان کی گرفتاری اور سازشوں کو ناکام بنانا

وسیع انٹیلی جنس کوششوں کے بعد عراقی قومی سلامتی ایجنسی نے ملک کے 3 صوبوں میں بعث پارٹی کے بچے ہوئے ارکان کی تخریبی سازشوں کو ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کی۔

فرات نیوز کے مطابق یہ عناصر سابق حکومت کے لئے غلط پیغامات اور پروپگنڈا پھیلا کر عراق کی سلامتی اور استحکام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ایک خصوصی آپریشن کے نتیجہ میں تفرقہ انگیز مواد اور تخریبی کاروائیوں کی تیاری اور فنانسنگ سے متعلق 40 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار شدگان میں سے کچھ نے اعتراف کیا کہ انہیں بیرون ملک مفرور عناصر سے ہدایت اور تعاون حاصل تھا۔

عراق کی قومی سلامتی سروس نے تاکید کی ہے کہ یہ گروہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور ان تمام لوگوں کے خلاف قانونی اور حفاظتی کاروائی جاری رہے گی جو ملک کی سلامتی میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button