ایران
زائرین اربعین کے لئے روزانہ مشہد کربلا ٹرین سروس
زائرین اربعین کے لئے روزانہ مشہد کربلا ٹرین سروس
شلمچہ۔ بصرہ ریلوے لائن کے کھلنے کے قریب آنے کے ساتھ، مشہد اور کربلا کے درمیان روزانہ دو ٹرینوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
یہ منصوبہ سفر زیارت کو آسان بنانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو خاص طور پر اربعین کے دوران زائرین کے لئے تیز اور سستا سفر ممکن بنائے گا۔
شلمچہ۔ بصرہ روٹ ایران اور عراق کے درمیان ریل کے اہم ترین رابطوں میں سے ایک ہے اور اس کی تکمیل سے عراقی زائرین بھی ٹرین کے ذریعہ مشہد مقدس کا سفر کر سکیں گے۔
یہ اقدام زائرین کو مقدس مقامات پر خدمات فراہم کرنے کے نقطہ نظر کے ساتھ نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو تیار کرنے کے فریم ورک کے اندر کیا گیا ہے اور اسے زیارت اربعین جیسے لاکھوں زائرین کے سفر کے اوقات میں سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے ایک موثر قدم سمجھا جاتا ہے۔