شیعہ مرجعیت

والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کی اس طرح پرورش کریں کہ وہ خود حجاب جیسے شرعی فرائض کی انجام دہی میں دلچسپی لیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کی اس طرح پرورش کریں کہ وہ خود حجاب جیسے شرعی فرائض کی انجام دہی میں دلچسپی لیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور اتوار 24 محرم الحرام 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے خواتین کے حجاب کے بارے میں فرمایا: حجاب خواتین کے لئے ایک شرعی فریضہ ہے اور اس کا ذکر قرآن کریم میں سورہ شوریٰ کی آیت 51 میں ہوا ہے اور اس عظیم آیت میں حجاب کا لفظ بھی استعمال ہوا ہے۔

معظم لہ نے زبردستی حجاب کے حکم کے بارے میں فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ اور امیر المومنین صلوات اللہ علیہ نے حکومت فرمائی تو کسی کو حجاب پہننے پر مجبور نہیں کیا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: البتہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کی پرورش اس طرح کریں کہ وہ خود حجاب جیسے شرعی فریضہ کی ادائیگی میں دلچسپی لیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے حجاب کی پابندی جیسے فرائض کی انجام دہی کے لئے لوگوں کو مجبور کرنے کے حکم کے بارے میں فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ اور امیر المومنین علیہ السلام کی تاریخ میں کبھی یہ روایت نہیں ملتی کہ لوگوں کو کسی چیز پر مجبور کیا گیا ہو۔

معظم لہ نے فرمایا: اس کے بر عکس ایسی روایات موجود ہیں جن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ نے فرمایا: "اگر تم زکوٰۃ جمع کرنا چاہتے ہو اور کوئی کہے کہ اس کے پاس نہیں ہے، اگرچہ وہ جھوٹ بول رہا ہو، تب بھی اسے مجبور نہ کیا جائے۔” یہ حکم تمام واجبات میں لاگو ہوتا ہے اور فقہاء اس مسئلہ پر متفق ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی روایت کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا: اگرچہ حدود الہی کا نفاذ واجب ہے اسے ترک بلکہ تاخیر کرنا بھی حرام ہے۔ اور جس حکم کو آج نافذ کیا جا سکتا ہے اس میں تاخیر کرنا اور کل تک ملتوی کرنا گناہ کبیرہ میں شمار ہوتا ہے۔ اس روایت کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ نے فرمایا کہ بہت سے مواقع پر انہوں نے الہی حدود کے نفاذ کو معطل کر دیا تاکہ وہ یہ نہ کہیں کہ یہ بے وفا ہیں اور "ان یقال” کا لفظ استعمال کیا جس کا مطلب یہ ہوا کہ مشرکین یہ نہ کہیں، نہ کہ مسلمین

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کے زمانے میں بہت سے لوگ مرتد ہو گئے اور انہوں نے منافقین کی طرح آپ پر سب و شتم بھی کیا، لیکن حضور نے ان میں سے کسی کے خلاف بھی ارتداد کے احکام نافذ نہیں کئے، امیر المومنین علیہ السلام کے زمانے میں بھی بعض لوگوں نے آپ سے جنگ کی اور اگر ممکن ہوتا تو ابن ملجم کی طرح آپ کو شہید بھی کر دیتے لیکن امیر المومنین علیہ السلام نے ان کے خلاف احکام و حدود کو نافذ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button