کربلا میں اربعین کے زائرین کے استقبال کی تیاری مکمل
کربلا میں اربعین کے زائرین کے استقبال کی تیاری مکمل
عراق کے محکمہ شہری دفاع نے روضہ ہائے مبارک اور انجمن ہائے حسینی کے ساتھ مل کر کربلا میں لاکھوں اربعین زائرین کی سیکورٹی کو یقینی بنانے اور خدمات فراہم کرنے کے لئے ایک وسیع اور جامع منصوبہ نافذ کیا ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے المانیٹر کے حوالے سے بتایا کہ اس منصوبہ میں مذہبی مقامات اور کربلا جانے والے راستوں کا تفصیلی حفاظتی معائنہ، آتش گیر مواد کو ہٹانا، داخلی راستوں اور مصروف راستوں پر امدادی ٹیموں کے تقرر کے ساتھ ساتھ زائرین میں پینے کے پانی کی وسیع پیمانے پر تقسیم شامل ہے۔
پلان میں یہ بھی کہا گیا کہ تمام انجمنوں کے پاس ہر خیمے میں کم از کم دو آگ بجھانے والے آلات ہونے چاہیے اور یہ کہ ملازمین اور انجمن کے ارکان کو ان آلات کو استعمال کرنے کے لئے ضروری تربیت حاصل کرنی چاہیے۔
ایمرجنسی نمبر 911 بھی پیش کیا گیا ہے تاکہ واقعات کی فوری اطلاع دی جا سکے اور ممکنہ مسائل کا بروقت اور تیز رد عمل فراہم کرنے کے لئے ضروری امداد حاصل کی جا سکے۔
ان اقدامات کا مقصد زیارت اربعین کے دوران زائرین کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانا اور کسی ناپسندیدہ واقعات کو روکنا ہے۔