روضہ حضرت عباس علیہ السلام کا نیا صحن اور سرداب؛ زائرین کو وسیع خدمات فراہمی میں ایک قدم
روضہ حضرت عباس علیہ السلام کا نیا صحن اور سرداب؛ زائرین کو وسیع خدمات فراہمی میں ایک قدم
روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے صحن کو وسعت دینے کے ایک بڑے منصوبہ پر کام جاری ہے، جس کا مقصد لاکھوں زائرین کے لئے وسیع جگہ اور بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے الکفیل کے حوالے سے بتایا کہ یہ بڑا منصوبہ 30000 مربع میٹر سے زائد پر محیط ہے اور روضہ مبارک کے داخلی دروازے سے جمہوری اسٹریٹ تک وسیع رقبہ پر محیط ہے۔
اس منصوبہ میں زیر زمین حصے کو ایک وسیع سرداب کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور زمینی سطح کے حصہ میں کربلا کے روایتی بازاروں جیسے صفارین اور باب الخان کے اصل فن تعمیر سے متاثر نئے صحن شامل ہیں۔
زیر تعمیر عمارتوں میں جدید ایئرکنڈیشننگ سسٹم، خدمات کی سہولیات، زائرین کرام کے آنے جانے کے ہموار راستے، آرام کرنے، نماز پڑھنے اور مذہبی انجمنوں کی موجودگی کے لئے جگہیں ہوں گی۔
اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کا مقصد اربعین جیسے مواقع پر لاکھوں زائرین کی ضروریات کو پورا کرنا اور کربلا والوں اور ان کے مہمانوں کے لئے زیادہ سے زیادہ راحت فراہم کرنا ہے۔
اس ترقیاتی منصوبہ کو کربلا معلی میں مذہبی خدمات کے سب سے بڑے منصوبوں میں شمار کیا جاتا ہے۔