دنیا
روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری
روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری
روس کے ساحل پر زلزلوں کے بعد سونامی الرٹ جاری کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے کمچٹکہ ریجن کے مشرقی ساحل پر تین زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں دہشت کی لہر دوڑ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 5.0 ، 6.7 اور 7.4 شدت کے تین زلزلے آئے ہیں تاہم 7.4 کی شدت کے ساتھ سب سے بڑا زلزلہ سمندر میں ٹکرایا جس کے بعد سونامی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ایک لاکھ 80 ہزارکی آبادی والا شہر پیٹروپاولوسک تھا۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس کے بعد بھی کئی چھوٹے زلزلے ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔
ادھرانتظامیہ کی جانب سے بھی زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے ساحلی بستیوں کے رہائشیوں سے سمندر سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔