ایران

جنوبی ایران میں بس الٹ گئی؛ 21 جاں بحق، درجنوں زخمی

جنوبی ایران میں بس الٹ گئی؛ 21 جاں بحق، درجنوں زخمی

جنوبی ایران کے شہر کوار کے قریب ایک بس الٹنے سے کم از کم 21 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہو گئے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے فرانس 25 کے حوالے سے بتایا کہ ہفتہ کے روز پیش آنے والے اس واقعہ کی تاحال کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے شائع کی گئی تصاویر میں ایک بس کو پہاڑی سڑک کے کنارے الٹتے دکھایا گیا ہے۔

ایران میں سڑکوں پر اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ ایک سال میں تقریباً 20000 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button