پاکستان

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پابندی پاکستانی وقت کے مطابق 24 اگست صبح 4 بجکر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔

مزید بتایا گیا کہ بھارتی ملکیت یا لیز پر لیے گئے فوجی و سول طیاروں پر بھی پابندی برقرار ہے۔

اس سے قبل 23 جون کو بھی بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک مہینے کی توسیع کر دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 23 مئی کو بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی تھی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا تھا کہ بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی 24 جون 2025 صبح 4 بج کر 59 منٹ تک بڑھائی گئی ہے۔

بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے، یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہو گی۔

واضح رہے کہ 23 اپریل کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں منگل کو 26 سیاحوں کی مبینہ ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

24 اپریل کو پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود، سرحدی آمد و رفت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا، جبکہ بھارتی ہائی کمیشن میں سفارتی عملے کو 30 ارکان تک محدود کرنے کے علاوہ بھارتی دفاعی، بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button