ذکر حسین علیه السلام بہترین ذخیرہ آخرت ہے: مولانا سید احمد علی عابدی
ذکر حسین علیه السلام بہترین ذخیرہ آخرت ہے: مولانا سید احمد علی عابدی
ممبئی۔ خوجہ شیعہ اثناء عشری جامع مسجد پالا گلی میں 18 جولائی 2025 کو نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید احمد علی عابدی صاحب قبلہ کی اقتدا میں ادا کی گئی۔
مولانا سید احمد علی عابدی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی ایک طویل حدیث بیان کرتے ہوئے فرمایا: غیبت، دنیا کی محبت، تکبّر، خود پسندی، حسد، بے رحمی اور عدم اخلاص عمل کی قبولیت میں رکاوٹ ہے۔
مولانا سید احمد علی عابدی نے اخلاص کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: ظاہر ہے جو عمل اللہ کے لئے نہیں ہوگا اس کی قبولیت کے لئے خدا سے مطالبہ عبث ہے۔ یاد رکھیں کہ ہم سب کو بے وقوف بنا سکتے ہیں لیکن خدا کو نہیں۔
مولانا سید احمد علی عابدی نے روایت بیان کرتے ہوئے فرمایا: جو عمل اللہ کے لئے نہیں ہوتا ہے اللہ اسے قبول نہیں کرتا ہے۔
مولانا سید احمد علی عابدی نے ذکر حسین علیه السلام کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا: امام حسین علیہ السلام کا ذکر اور ان کی عزاداری ہی واحد ذریعہ ہے جو ہمارے لئے بہترین ذخیرہ آخرت ہے لہذا کوشش کریں کہ خلوص دل سے امام حسین علیہ السلام کا تذکرہ کریں اور ان کی عزاداری کریں۔