عراق کے شہر کُوت میں "الہائپر مال” میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
عراق کے شہر کُوت میں "الہائپر مال” میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
عراق کے صوبہ واسط کی مقامی حکومت نے اعلان کیا کہ کوت شہر کے "الہایپر مال شاپنگ کمپلیکس” میں آتشزدگی کے ایک بڑے حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہو گئے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے رائٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی حکومت کے سربراہ محمد المیاحی نے تین روزہ عوامی سوگ کا اعلان کرتے ہوئے وعدہ کیا ہے کہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں ابتدائی تحقیقات کے نتائج اگلے 48 گھنٹوں میں شائع کر دیے جائیں گے اور عمارت کے مالک اور شاپنگ سینٹر کی انتظامیہ کے خلاف قانونی شکایات درج کرائی جائیں گی۔
یہ حادثہ جمعرات کی صبح پیش آیا اور اس میں ہلاکتوں کے علاوہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔
غور طلب ہے کہ اس حادثہ کو عراق میں تجارتی آتشزدگی کے بڑے حادثات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور اس نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر ردعمل کو جنم دیا ہے۔