شیعہ مرجعیت

کوت سانحہ پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمى سید صادق شیرازی دام ظلہ کا تعزیتی بیان

کوت سانحہ پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمى سید صادق شیرازی دام ظلہ کا تعزیتی بیا

دفتر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمى سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے شہر کوت میں پیش آنے والے المناک سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، جس میں متعدد مرد، خواتین اور بچے جان کی بازی ہار گئے۔

دفتر مرجع معظم کی جانب سے آج، 21 محرم الحرام 1447ھ کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ "المناک حادثہ دلوں کو زخمی کر گیا، آنکھوں سے اشک بہا دیے، اور دلوں میں گہرا غم چھوڑ گیا ہے”۔ بیان میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ وہ مرحومین پر اپنی وسیع رحمت نازل فرمائے، انہیں شہدائے کربلا کے ساتھ محشور فرمائے، اور جنّت میں رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ اور اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ جگہ عطا فرمائے۔

بیان میں امام مہدی (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) اور شہر کوت کے غمزدہ عوام سے تعزیت کا اظہار کیا گیا، اور زخمیوں کے لیے جلد اور مکمل شفا کی دعا کی گئی۔

بیان کا اختتام اللہ تعالیٰ پر توکل کے پیغام کے ساتھ ہوا، جیسا کہ قرآن کریم میں فرمایا گیا ہے:

"الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ”

(وہ لوگ کہ جب ان پر کوئی مصیبت آتی ہے تو کہتے ہیں: بے شک ہم اللہ کے لیے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں)۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button