غیر درجہ بندی

ایران میں مشتبہ دھماکوں اور آتش زدگی کا سلسلہ؛ ابہام، تردید اور قیاس آرائیاں

حالیہ ہفتوں میں تہران، قم، مشہد اور تبریز سمیت ایران کے مختلف شہروں میں یکے بعد دیگرے دھماکوں اور آتش زدگی نے ملک کے اندر اسرائیلی تخریب کاری کی کاروائیوں کے بارے میں قیاس آرائیوں کو تیز کر دیا ہے۔

تاہم سرکاری حکام نے کہا کہ یہ واقعات گیس کے اخراج یا پائپ کے ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ہوئے، جس پر عوام اور سائبر اسپیس استعمال کرنے والوں کے مزاحیہ اور طنز رد عمل نے اسے غیر قابل یقین بنا دیا۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

حالیہ دنوں میں ایران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں اور وسیع پیمانے پر آگ لگنے کا سلسلہ جاری ہے۔

فارس انڈیپینڈنٹ کے مطابق قم میں "پردیسان رہائشی کمپلیکس” میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا، تبریز میں زمرد آفس کے ٹاور میں آگ لگنا اور مشہد میں قائم کمرشیل کمپلیکس میں شدید آگ ان واقعات کی صرف مثالیں ہیں۔

تہران میں انقلاب اسٹریٹ اور شریعت اسٹریٹ پر اور اسی طرح کرج کے "جہاں نما شہر” میں دھماکوں کی اطلاع ملی ہے۔

ایران کے پاسداران انقلاب سے وابستہ تسنیم خبر رساں ایجنسی نے ان واقعات کو گیس کے اخراج اور پائپ کے ٹوٹ پھوٹ کا سبب قرار دیا ہے اور کسی بھی سیکیورٹی یا دہشتگردی کے پہلوؤں سے انکار کیا ہے۔

نیشنل ایرانی گیس کمپنی کے سی ای او نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ملک میں گیس کے 30 ملین گھریلو صارفین ہیں، اس پیمانے پر واقعات کے رونما ہونے کو فطری قرار دیا۔

تاہم بہت سے لوگ اور سوشل میڈیا صارفین سرکاری بیانیہ میں شکوک کا اظہار کرتے ہیں، جو کہ تہران اور تل ابیب کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیل کی تخریب کاری کی کاروائیوں کی تاریخ اور ان دھماکوں کے وقت کا حوالہ دیتے ہیں۔

تہران کے پامچال ٹاور میں ہونے والے دھماکے کی تصاویر کی اشاعت، جو ابھی تک گیس نیٹ ورک سے منسلک نہیں ہے، پر کافی تنقید ہوئی ہے۔

یہ ابہام اور واقعات پر بیک وقت خاموشی اور متضاد بیانات نے سائبر اسپیس میں بڑے پیمانے پر قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔

بہت سے صارفین نے مزاحیہ اور طنز کے ساتھ سرکاری بیانات پر سوالات اٹھاتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یہ دھماکے ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ایرانی عدلیہ نے اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزام میں سینکڑوں افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے لیکن یہ کاروائی بھی ابہام اور خدشات کو کم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

بعض تجزیہ کاروں کے مطابق دشمن کی انٹیلی جنس رسائی کو روکنے میں کمزوری ایسے واقعات کے رونما ہونے کا سبب ہے۔

دھماکوں اور آتشزدگی کا یہ سلسلہ ایسی صورتحال میں پیش آیا جب اس سے قبل بھی ایرانی جوہری اور فوجی تنصیبات پر ایسے ہی واقعات پیش آ چکے ہیں اور وقت گذرنے کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ یہ تخریب کاری کی کاروائیاں تھیں۔

ماضی کے تجربات کو دیکھتے ہوئے بہت سے لوگ توقع کرتے ہیں کہ ایرانی حکومت زیادہ شفاف طریقے سے کام کرے گی اور حقائق کو ابہام کے بغیر بتائے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button