پاکستان:حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
پاکستان:حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش اورآندھی کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 92 زخمی ہو گئے، سب سے زیادہ متاثرہ علاقے لاہور، بہاولنگر، اوکاڑہ، پاکپتن، مظفر گڑھ اور چکری رہے۔
ترجمان ریسکیو پنجاب نے بتایا کہ بہاولنگر، بستی رشید کوٹ اور منچن آباد میں مدرسے کی چھت گرنے سے 8 سالہ سلمان اور 10سالہ سیف اللہ جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوئے۔
اسی طرح لاہورکے بند روڈ پرمکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور6 افراد زخمی ہوئے جبکہ مانگا منڈی میں چھت گرنے سے دو بچے زخمی ہوئے۔
ترجمان کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اوکاڑہ میں ہیڈ سلیمانکی روڈ پرآسمانی بجلی گرنے سے ایک لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، دیپالپوراورساہیوال سمیت دیگرشہروں میں چھتیں گرنے اوردیگرواقعات میں متعدد زخمی ہوئے۔
ریسکیو اداروں نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کوقریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روزمیں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
اس کے علاوہ پاکپتن، چک میں چھت گرنے سے4 سالہ معین جاں بحق اور 2 افراز زخمی ہوئے، جھنڈی والا کھوہ میں دیوار گرنےسے 13 سالہ حیدر علی جاں بحق، پاکپتن، چک 161، چک 147 اور چک14 میں چھتیں گرنے سے3 افراز زخمی ہوئے۔