پاکستان
ملتان میں پودوں کی انوکھی سبیل
ملتان میں پودوں کی انوکھی سبیل
امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے دوران امام بارگاہ حیدریہ گلگشت کے باہر ”سبیل اشجار” کا اہتمام کیا گیا، مجلس عزا کے بعد سینکڑوں پودے عزاداروں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔
معروف خطیب مولانا نصرت عباس بخاری نے بھی شرکاء میں پودے تقسیم کیے اور منتظمین کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر انجمن حیدریہ کے اراکین، یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ، جواد رضا جعفری، احسن مہدی، سمیت دیگر سوشل ایکٹیوسٹ اور رہنما موجود تھے۔
مولانا نصرت عباس بخاری نے منتظمین کی کاوش کو سراہا اور اسے ملک کی موجودہ صورتحال کے لیے ضروری قراردیا، منتظمین کا کہنا تھا کہ اس وقت عالمی موسمیاتی تبدیلی اور خاص طور پر ملتان کی گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی ضرورت ہے۔