پاکستان

علامہ غلام حسین وجدانی کو ناحق سعودی قید میں 3ماہ گذر گئے، حکومت پاکستان رہائی میں ناکام

علامہ غلام حسین وجدانی کو ناحق سعودی قید میں 3ماہ گذر گئے، حکومت پاکستان رہائی میں ناکام

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شیعہ عالم باعمل مولانا غلام حسنین وجدانی کو سعودی حکومت کے بلاجواز قید میں 3 ماہ گذر گئے، حکومت پاکستان سفارتی تعلقات کے استعمال اور ان کی رہائی میں تاحال ناکام ہے۔

مولانا غلام حسنین وجدانی کو بغیر کسی جرم کے سعودی حکومت نے گذشتہ تین ماہ سے بلاجواز قید کررکھا ہے، ان کا آبائی تعلق گلگت ضلع نگر سے ہے جبکہ دینی تبلیغی امور کی انجام دہی کے لئے وہ کوئٹہ میں مقیم ہیں اور طویل عرصہ سے امام جمعہ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مولانا وجدانی کو عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس آتے ہوئے طائف ایئرپورٹ سے 19 اپریل 2025 کو گرفتار کیا ہے.

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button