عراق

عراق نے ایران کے لیے فضائی پروازیں بحال کر دیں

عراق نے ایران کے لیے فضائی پروازیں بحال کر دیں

عراقی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے پیر کی شب اعلان کیا ہے کہ عراقی ایئرلائنز کی ایران کے لیے فضائی پروازیں دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں، جن کا آغاز منگل سے ہوگیا۔ یہ پروازیں خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے باعث عارضی طور پر معطل کی گئی تھیں۔

وزارت نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ وزیرِ ٹرانسپورٹ رزاق محیبس السعداوی کی ہدایات اور سیکیورٹی و نگران اداروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی ہم آہنگی کے بعد کیا گیا ہے، جب یہ اطمینان حاصل ہوا کہ فضائی آمد و رفت کی تدریجی اور محفوظ بحالی ممکن ہے۔

بیان کے مطابق، ابتدائی مرحلے میں ہفتہ وار چار پروازیں چلائی جائیں گی:

* دو پروازیں بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے، منگل اور ہفتہ کے دن
* اور دو پروازیں نجف اشرف انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے، بدھ اور اتوار کو

ادھر، عراقی ایئرلائنز کے ڈائریکٹر جنرل مناف عبد المنعم عاجل نے کہا کہ کمپنی اپنی توسیعی منصوبہ بندی پر کاربند ہے، جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر پروازوں کی تعداد کو 40 سے زائد تک بڑھایا جائے گا، خصوصاً زیارتِ اربعین کے سیزن کے دوران فضائی سفر کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عراقی ایئرلائنز کا ارادہ ہے کہ وہ اربعین کے دوران اور آئندہ ایام میں مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر ایران، پاکستان، ترکی، بحرین اور لبنان سمیت کئی اہم علاقائی مقامات کی طرف اپنی پروازوں کی رفتار میں اضافہ کرے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button