علم اور ٹیکنالوجی

پوپ لیو چہاردہم کا عالمی سطح پر اخلاقی اصولوں پر مبنی اے آئی گورننس کا مطالبہ

پوپ لیو چہاردہم کا عالمی سطح پر اخلاقی اصولوں پر مبنی اے آئی گورننس کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے "اے آئی فار گُڈ” سمٹ میں پوپ لیو چہاردہم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت (AI) کے لیے مربوط اور اخلاقی اصولوں پر مبنی نظام تشکیل دے۔ اناطولو ایجنسی کے مطابق، پوپ کا پیغام کارڈینل پیئیترو پارولین نے پڑھ کر سنایا، جس میں زور دیا گیا کہ مصنوعی ذہانت کو انسانی وقار اور بنیادی آزادیوں کا احترام کرنا چاہیے، اور اس کا مقصد صرف کارکردگی نہیں بلکہ انسانیت اور امن کی خدمت ہونا چاہیے۔

پوپ نے اس بات پر زور دیا کہ جیسے جیسے AI زیادہ خودمختار ہو رہی ہے، اس کے اخلاقی اور انسان شناسی (anthropological) پہلوؤں پر غور کرنا ضروری ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اخلاقی ذمہ داری صرف تخلیق کاروں پر ہی نہیں بلکہ ضابطہ سازوں اور صارفین پر بھی عائد ہوتی ہے۔ AI کو محض افادیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ انسانی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے منظم کیا جانا چاہیے۔

پوپ نے سینٹ آگسٹین کے نظریہ "ترتیب کا سکون” (tranquility of order) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ AI کو ایسے پُرامن اور عادل معاشروں کی تشکیل میں مددگار ہونا چاہیے جو انسانی ترقی کو فروغ دیں۔ انہوں نے صحت، تعلیم اور نظم و نسق میں AI کے فوائد کو تسلیم کیا، تاہم یہ بھی واضح کیا کہ AI انسانی تعلقات یا اخلاقی فیصلے کا متبادل نہیں بن سکتی۔

آخر میں، پوپ نے AI کی ترقی میں ضمیر، ذمہ داری اور اجتماعی فلاح کی جستجو کو ضروری قرار دیا، اور دنیا بھر میں مکالمے اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button