شیعہ میڈیا اور ادارے

بد کلامی سے اصلاح نہیں ہوتی: مولانا سید علی حیدر زیدی

بد کلامی سے اصلاح نہیں ہوتی: مولانا سید علی حیدر زیدی

کراچی۔ بوتراب جامع مسجد و امام بارگاہ عزیز آباد نمبر 8 میں 11 جولائی 2025 کو نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید علی حیدر زیدی صاحب قبلہ کی اقتدا میں ادا کی گئی۔

مولانا سید علی حیدر زیدی نے نمازیوں کو تقوی الہی کی نصیحت کرتے ہوئے تقوی الہی کی اہمیت اور ضرورت پر تاکید فرمائی۔

مولانا سید علی حیدر زیدی نے سوشل میڈیا کے استعمال کے سلسلہ میں فرمایا: آج کے دور میں سب کے ہاتھوں میں موبائل ہے، آپ کا اپنا ہو یا پرایا اس موبائل کا استعمال حرام ہے اگر یہ موبائل شیعت کی بدنامی کا باعث ہو۔

مولانا سید علی حیدر زیدی نے مزید فرمایا: کسی بھی جگہ انسان کھڑے ہو کر ویڈیو بنانا شروع ہو جائے اور برائی کو عام کرے یہ کون سی عقلمندی ہے؟ یہ کون سی شریعت ہے؟

مولانا سید علی حیدر زیدی نے احادیث معصومین علیہم السلام کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا: ائمہ علیہم السلام فرماتے ہیں کہ "برائی کو چھپاؤ” نہ کہ پھیلے۔ ہم ویڈیو بنا بنا کے اس کو پھیلاتے ہیں دشمن تک ہم خود ہی پہنچا رہے ہیں، جناب یہ دیکھیں یہ ہوا، یہاں یہ ہوا، اس سبیل میں یہ ہوا، اس علاقے میں یہ ہوا.

مولانا سید علی حیدر زیدی نے فرمایا: ہم جانتے ہیں کہ سبیل اور جلوس کے انتظامی امور میں مشکلات ہیں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اسے دشمن تک پہنچایا جائے۔ بد کلامی سے کسی کی اصلاح نہیں ہوتی۔ کسی کو گالی دے کر تبلیغ نہیں کی جاتی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button