طرابلس نئے تنازع کے دہانے پر
طرابلس نئے تنازع کے دہانے پر
اقوام متحدہ نے طرابلس میں فوجی کشیدگی میں اضافہ سے خبردار کیا اور فریقین سے فوری طور پر تنازع کو بڑھانے سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا کہ یہ انتباہ لیبیا کے دارالحکومت میں نئی مسلح افواج کی تعیناتی اور حالیہ خونریز جھڑپوں کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کم از کم 8 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
لیبیا میں اقوام متحدہ کے مشن نے طرابلس سے نئی آنے والی افواج کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا ہے اور تمام گروپ سے کہا ہے کہ وہ نیک نیتی اور پرامن طریقہ سے بات چیت کریں تاکہ وہ کشیدگی کو کم کرنے کے لئے پرامن حل تلاش کر سکیں۔
اقوام متحدہ نے فریقین سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ کسی بھی اشتعال انگیز بیان بازی اور کشیدگی کو ہوا دینے والے اقدامات سے گریز کریں جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے، تاکہ ملک میں امن، سلامتی اور استحکام کے عمل کو برقرار رکھا جا سکے اور عوام کو مزید مصائب اور خطرے سے بچایا جا سکے۔