پاکستان

بلوچستان سرڈھاکہ میں مسلح افراد نے 9 مسافروں کو اغوا کرلیا، بازیابی کی کوششیں جاری

بلوچستان سرڈھاکہ میں مسلح افراد نے 9 مسافروں کو اغوا کرلیا، بازیابی کی کوششیں جاری

کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے حملے کیے ہیں، دہشتگرد سرڈھاکہ کےمقام پر 2 مسافر بسوں سے 9 مسافروں کو شناخت کے بعدساتھ لےگئے، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے ہیں، تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق لورالائی کےعلاقے میختر کے قریب مسلح افراد نے این 70 بلوچستان پنجاب شاہراہ پر ناکہ بندی کردی اور سرڈھاکہ کےمقام پر 2 مسافر بسوں سے 9 مسافروں کو شناخت کے بعد ساتھ لےگئے۔

ترجمان حکومت بلوچستان نے مزید کہا کہ سر ڈھاکہ کے قریب بعض مسافروں کے اغوا کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مسافروں کی بہ حفاظت بازیابی کےلیے آپریشن شروع کردیا ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ عوام کی جان، مال اور املاک کی حفاظت کیلئے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

دریں اثنا، پولیس نے بتایا کہ ولیجیٹ کے قریب محکمہ زراعت کےدفتر پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے، جو دیوار سے لگ کرسڑک پر پھٹ گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button