اسلامی دنیاایشیاءخبریںشاممقدس مقامات اور روضے

زینبیه،شام میں 3 مرکزی مقامات پر عشرہ مجالس منعقد

محرم الحرام کے عشرہ اول میں دمشق شام میں 3 مرکزی مقامات پر عشرہ مجالس عزا منعقد ہوئیں۔ شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے ایام عزا و سوگ کے موقع پر دمشق شام میں 3 مرکزی مقامات روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا، حوزہ علمیہ زینبیہ اور حسینیہ میرزا جواد تبریزی میں مجالس عزا منعقد ہوئیں۔

اطلاعات کے مطابق دمشق شہر کی انتظامیہ نے صرف 3 مرکزی مقامات پر سیکورٹی فراہم کرنے کا وعدہ کیا کہ اگر یہاں مجالس عزا منعقد ہوں گی تو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور سنی انتہاء پسندوں کے حملوں سے بچایا جائے گا۔

حوزہ علمیہ زینبیہ میں واقع دفتر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ میں صبح ساڑھے آٹھ بجے عشرہ مجالس منعقد ہوا۔ بعد حاضرین کو تبرک میں ناشتہ کرایا جاتا تھا۔

حوزہ علمیہ زینبیہ کا مرکزی عشرہ مجالس شام کو 6 بجے منعقد ہوا۔ جسے حجۃ الاسلام شیخ محمد امامی نے خطاب کیا۔

حوزہ علمیہ زینبیہ شعبہ خواہران میں خواتین کے لئے عشرہ مجالس 5 بجے سہ پہر میں منعقد ہوا۔ جو ملک شام کا سب سے بڑا عشرہ مجالس تھا جس میں تقریبا ڈیڑھ ہزار مومنات شرکت کرتی تھیں۔ ان مجالس میں اولا قرآنی آیات کی تلاوت اور زیارت امام حسین علیہ السلام پڑھی جاتی تھی۔

روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں 4 عشرہ مجالس منعقد ہوئے۔ حسینیہ عقیلہ سلام اللہ علیہا میں روزانہ 3 مجلسیں صبح 11 بجے، دن میں دیڑھ بجے اور شام میں 5 بجے منعقد ہوئیں۔

روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے مصلی (نماز خانہ) میں شام میں ساڑھے 6 بجے عشرہ مجالس منعقد ہوا۔ اسی طرح حسینیہ میرزا جواد تبریزی رحمۃ اللہ علیہ میں بھی روزانہ مجالس عزا منعقد ہوئیں۔

واضح رہے کہ شام کے موجودہ حالات میں مجالس عزا منعقد کرنا اور اس میں مومنین کی پرجوش شرکت ان کے اہل بیت علیہم السلام سے گہرے رابطے اور محبت کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button