شیعہ مرجعیت

سویڈش محقق: امام حسین علیہ السلام کی تحریک ایک عالمگیر انسانیت کا پیغام ہے، جو تمام مذاہب و اقوام سے بالاتر ہے

سویڈش محقق: امام حسین علیہ السلام کی تحریک ایک عالمگیر انسانیت کا پیغام ہے، جو تمام مذاہب و اقوام سے بالاتر ہے

اسلامی مطالعات کے ماہر اور سویڈن سے تعلق رکھنے والے معروف محقق ڈیوڈ ٹورفیل نے کہا ہے کہ امام حسین بن علی علیہ السلام کی تحریک ایک ایسی عالمگیر انسانی پیغام رکھتی ہے جو کسی خاص مذہب یا فرقے تک محدود نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑتی ہے۔

کربلا کے فلسفے پر گفتگو کرتے ہوئے ٹورفیل نے کہا:
"امام حسین علیہ السلام ایک ایسا نور ہیں جو کبھی بجھ نہیں سکتا۔ اُن کی تحریک کسی خاص قوم یا فرقے کے لیے نہیں تھی، بلکہ انسان سے محبت، عزت اور عدل کے لیے تھی۔”
انہوں نے مزید کہا:
"آپ لوگ بہت خوش نصیب ہیں کہ آپ کے پاس امام حسین علیہ السلام جیسے عظیم رہنما اور بارہ معصوم امام ہیں۔ یہ ایک روحانی خزانہ ہے جو پوری انسانیت کے لیے اعلیٰ پیغام رکھتا ہے۔”

ٹورفیل کے مطابق اگرچہ واقعۂ کربلا کا جذباتی اور روحانی تعلق اہل تشیع برادری سے ہے، لیکن اس کا اثر دوسرے مذاہب کے لوگوں پر بھی گہرا ہے۔
انہوں نے کہا:
"عاشوراء کے دن امام حسین علیہ السلام نے جو اصول پیش کیے— جیسے حق، آزادی اور ظلم کے خلاف کھڑا ہونا— وہ صرف مذہبی عقائد کی بات نہیں کرتے، بلکہ پوری انسانیت سے مخاطب ہیں۔”

انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ کربلا کی کہانی میں کئی کردار ایسے ہیں جنہیں دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
"مجھے معلوم ہوا کہ امام حسین علیہ السلام کے ایک ساتھی جن کا نام جون بن حوی تھا، عیسائی مذہب سے تعلق رکھتے تھے اور وہ امام کے ساتھ جام شہادت نوش کر گئے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کربلا صرف مسلمانوں کا معاملہ نہیں۔ حضرت ابوالفضل العباس بن علی علیہ السلام کی شخصیت کو بھی کئی عیسائی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اور کربلا کے مزارات پر صرف اہل تشیع ہی نہیں، بلکہ اہل سنت، یہودی اور عیسائی زائرین بھی حاضری دیتے ہیں۔”

اپنے انٹرویو کے اختتام پر ٹورفیل نے کہا:
"میرا نام ڈیوڈ ٹورفیل ہے، میں سویڈن سے ہوں، ایک عیسائی ہوں اور ادیان کی تاریخ پر تحقیق کرتا ہوں۔ میں نے مذہبِ تشیع پر کئی کتابیں لکھی ہیں، اور میری نظر میں کربلا کی تحریک ایک ایسی اخلاقی بغاوت ہے جو ہر انسان کو مخاطب کرتی ہے، چاہے اس کا مذہب کچھ بھی ہو۔”

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button