انسانیت کے لئے ظالم اور ظلم کی مخالفت ضروری ہے: مولانا محمد میاں عابدی
انسانیت کے لئے ظالم اور ظلم کی مخالفت ضروری ہے: مولانا محمد میاں عابدی
امام باڑہ غفرانمآب میں یوم خواتین کربلا منعقد
لکھنو۔ شہر عزا میں مجالس عزا اور دیگر عزائی پروگرامز کا سلسلہ جاری ہے۔
حسینیہ حضرت غفرانمآب رحمۃ اللہ علیہ میں 13 محرم کو "یوم خواتین کربلا” منایا گیا۔ جس میں مولانا سید کلب جواد نقوی نے مجلس عزا کو خطاب فرمایا۔ بعدہ 24 شہید اطفال حسینی کے شبیہ تابوت کی زیارت کرائی گئی۔
حسینیہ محمد علی شاہ بہادر المعروف چھوٹا امام باڑہ میں خمسہ مجالس کی پہلی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد میاں عابدی نے کہا: امام حسین علیہ السلام نے خود کو اور اپنے پورے خاندان کو حق کی خاطر قربان کر دیا، لیکن ظالم حکمران یزید اور ظلم کا ساتھ نہیں دیا۔ امام حسین علیہ السلام پوری انسانیت کے لئے ایک درس ہیں کہ انسانیت کو بچانے کے لئے ظالم اور ظلم کی مخالفت ضروری ہے چاہے اس کے لئے سب کچھ قربان کرنا پڑے۔