خبریں
قاہرہ ٹیلی کمیونیکیشن سینٹر میں مہلک آتش زدگی؛ مواصلات مفلوج
قاہرہ میں مصری ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کی مرکزی ڈیٹا بلڈنگ میں آگ لگنے سے 4 ملازمین ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔
روئٹرز کے حوالے سے شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیر کو پیش آنے والے اس واقعہ نے انٹرنیٹ، فون کالز حتی کہ بینکنگ سروسز میں بھی بڑے پیمانے پر خلل ڈالا ہے۔
مصر کی وزارت مواصلات نے اعلان کیا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں خدمات بتدریج بحال کر دی جائیں گی۔ نیٹ بلاکس مانیٹرنگ گروپ نے کہا کہ مصر میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی 62 فیصد تک گر گئی ہے۔ وزارت صحت نے متبادل ایمرجنسی نمبرز کا بھی اعلان کیا، زیادہ تر زخموں کی وجہ دھواں میں سانس لینا تھا۔