لکھنو میں شہداء کربلا کا سوم عقیدت و احترام سے منایا گیا
لکھنو میں شہداء کربلا کا سوم عقیدت و احترام سے منایا گیا
لکھنو۔ 12 محرم کو سید الشہداء امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھیوں کا سوم انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
اہل ایمان نے مجالس عزا، جلوس ہائے عزا اور نذر کر کے شہدائے کربلا کو یاد کیا اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شبیہ روضہ زینبیہ ٹکٹ رائے تالاب پر مجالس عزا کے علاوہ "قافلہ بنی اسد” کا منظر پیش کیا گیا.
حسینیہ غفرانمآب میں یوم عباس منایا گیا، اس میں مولانا سید کلب جواد نقوی نے مجلس عزا کو خطاب کیا۔
امام باڑہ سرکار حسینی کشمیری محلہ میں اولا مجلس عزا منعقد ہوئی بعدہ آگ پر ماتم ہوا۔
مسجد معصومیہ میدان ایل ایچ خان میں مولانا سید تقی رضا نے مجلس عزا خطاب فرمایا، بعدہ 18 شبیہ تابوت بنی ہاشم کی زیارت کرائی گئی۔
لنگر خانہ حسین آباد میں اولا مولانا اکمل عباس معروفی نے مجلس عزا خطاب کیا، بعدہ شبیہ گہوارہ حضرت علی اصغر علیہ السلام کی زیارت کرائی گئی۔
کالا امام باڑہ پیر بخارہ میں سید اطہر صغیر تورج زیدی کی جانب سے شہدائے کربلا کی نذر ہوئی، جس میں کثیر تعداد میں مومنین و مومنات نے شرکت کی۔ نیز مومنین نے کالا امام باڑہ صحن میں اور مومنات نے گنج شہیداں (مدفن تعزیہ) میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی۔