افغانستان

عالمی فوجداری عدالت نے افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اور چیف جسٹس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

عالمی فوجداری عدالت نے افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اور چیف جسٹس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

طالبان نے اس فیصلے کو احمقانہ بتاتے ہوئے کیا مسترد

بین الاقوامی فوجداری عدالت ( آئی سی سی) نے خواتین کے خلاف جبری اقدمات پر افغان طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عدالت کی جانب سے افغان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے خواتین کے خلاف جبری اقدمات پر افغان طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

آئی سی سی کے جج نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے لکھاکہ ایسے معقول شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہےکہ طالبان رہنماؤں نےخواتین کے خلاف صنفی بنیادوں پر انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

دوسری جانب طالبان افغانستان نے عالمی عدالت کے اس فیصلے کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس عدالت کو نہیں مانتے اور اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button