عشرہ اول کے اختتام پر امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک اور اس کے اطراف میں صفائی، دھلائی اور فرش اٹھانا
عشرہ اول کے اختتام پر امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک اور اس کے اطراف میں صفائی، دھلائی اور فرش اٹھانا
یہ اقدام جو ان مقدس مقامات کی صفائی اور حفاظت کو برقرار رکھنے کو ظاہر کرتا ہے روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے انتظامی عملہ نے مقدس مقامات کے دروازوں سے ریت اور بجری کو ہٹانے کے لئے وسیع پیمانے پر کام شروع کیا۔
اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔
عاشورہ کی یادگار عزاداری دنیا بھر میں اہل ایمان اور محبان اہل بیت علیہم السلام کے درمیان منعقد ہونے والے اہم ترین دینی مناسبتوں میں سے ایک ہے۔
یہ عزاداری کربلا معلی میں روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے جوار میں لاکھوں عزادار زائرین کی موجودگی میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے وفادار اصحاب کی شہادت کی یاد میں منعقد کی جاتی ہے۔
کربلا معلی میں یوم عاشورہ کی عزاداری میں آداب و رسوم اور سرگرمیاں شامل ہیں جو صدیوں سے اس سرزمین میں میراث کے طور پر سمجھی جاتی ہیں، جو زائرین و محبان اہل بیت علیہم السلام اور اس مقدس مقام کے درمیان روحانی تعلقات کو مضبوط کرنے میں مددگار ہے۔
ماہ محرم کے آغاز سے قبل ہی امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ ہائے مبارک سے وابستہ افراد نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے زائرین اور عزاداروں کو درپیش پریشانیوں اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے وسیع سرگرمیاں شروع کیں، خاص طور سے شب عاشور مخصوص عزائی پروگرام کے ساتھ ساتھ بنی اسد اور طویرج جیسے دیگر عزائی اجتماعات میں۔
اسی مقصد سے تمام مقدس مزارات کی دیواروں کو پلاسٹک نائلون سے ڈھانپ دیا گیا تھا۔
متعلقہ تکنیکی محکموں نے روضہ مبارک کے جانب جانے والی سڑکوں اور زائرین کے آنے اور جانے والے مقامات پر 24 گھنٹے سینڈ بلاسٹنگ اور لیولنگ کی کاروائیاں بھی کیں، جن میں بنی اسد کی عزاداری، طویرج کے مختلف جلوس اور ماتمی انجمنیں خاص طور پر داخلی دروازوں کے اطراف میں، شامل ہیں۔
متذکرہ بالا سرگرمیوں کے تسلسل میں روضہ ہائے مبارک اور بین الحرمین میں سرخ قالینیں بچھانے کے علاوہ قالینوں کے نیچے شفاف نائلون فرش بھی بچھائے گئے جن کی مقدار 14000 مربع میٹر سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔
اب جب کہ عشرہ اول کے عزاداری ختم ہو چکی ہے تو وقت آ گیا ہے کہ روضہ اقدس میں نظافت انجام دی جائے۔ لہذا روضہ ہائے مبارک سے وابستہ افراد نے اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کئے ہیں تاکہ زائرین حسینی کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔
اس سلسلہ میں قمہ زنی، طویرج اور قافلہ بنی اسد کی عزاداری کے لئے دونوں مقدس روضوں کے داخلی راستوں پر جو ریت اور بجری ڈالی گئی تھی اسے اٹھا لیا گیا اور روضہ ہائے مبارک اور اس کے اطراف کی دھلائی صفائی کی گئی اور ان کے نیچے موجود قالین اور نائلون کو ہٹا دیا گیا اور ساتھ ہی دیواروں پر بھی لگے نائلون کے پردے ہٹا دیے گئے۔
روضہ ہائے مبارک امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کا انتظامی عملہ زائرین اور عاشقان اہل بیت علیہم السلام کو عزاداری کی ادائیگی کے لئے آرام دہ، مطلوبہ اور صاف ماحول فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے اور اس سلسلہ میں مذکورہ بالا اقدامات بھی انجام دیے گئے ہیں۔