ماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

عالمی حماسہ عزاداری حسینی، مرجعیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے زیر نظر

عالمی حماسہ عزاداری حسینی، مرجعیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے زیر نظر

ایام محرم میں ایران و عراق سے لے کر کویت، شام، لبنان اور آسٹریلیا تک دنیا کے مختلف حصوں میں اہل بیت علیہم السلام کے شیعوں اور عزاداروں نے ایک بار پھر عظیم الشان عزاداری کے پروگرامز منعقد کر کے تحریک حسینی سے اپنی وفاداری کا اعلان کیا۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

اس سال ایام تاسوعا اور عاشورائے حسینی کے موقع پر دنیا کے مختلف حصوں میں دفتر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے وابستہ مراکز میں عزاداری کے وسیع تر پروگرامس کا انعقاد کیا گیا۔

ان عزائی پروگرامز میں علماء، طلاب، ثقافتی اور مختلف سماجی شخصیات کی پرجوش شرکت سے حسینی افکار سے شیعوں کا نمایاں تعلق ظاہر ہوا۔

قم مقدس میں یوم عاشورہ کے موقع پر مختلف انجمن ہائے ماتمی نے بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی پر حاضر ہو کر سینہ زنی اور نوحہ خوانی کی۔

اس روحانی عزاداری میں علماء، دانشوران اور مومنین نے شرکت کی، دعائے فرج حضرت ولی عصر عجل اللہ فرجہ الشریف پڑھتے ہوئے افکار عاشورہ سے اپنے عزم کی تجدید کی۔

شب عاشورہ قم میں مقیم کربلا کی ماتمی انجمن نے حسینیہ بیت العباس علیہ السلام سے روضہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا تک جلوس نکالا۔ نیز بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی میں حاضر ہو کر عزاداری کی۔

کویت میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے فرزند آیۃ اللہ سید احمد شیرازی کے گھر میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں شیعوں کے سامنے پیغام عاشورہ بیان ہوا۔

دمشق میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی میں گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں مومنین نے شرکت کی۔

حوزہ علمیہ زینبیہ دمشق میں 9 محرم کو ایک روحانی عزائی اجتماع منعقد ہوا۔ جس میں علماء اور طلاب نے شرکت کی۔

بیروت لبنان کے حسینیہ امام حسین علیہ السلام میں ہزاروں عاشقان اہل بیت علیہم السلام شریک ہوئے جہاں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ جلال معاش نے خطاب کیا۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں حسینیہ بیت الحسین علیہ السلام نے تارکین وطن شیعوں کی امام حسین علیہ السلام سے محبت کے اظہار کے لئے مجلس عزا کا انعقاد کیا۔

شہر کربلا میں طلاب علوم دینیہ نے جلوس نکالا جو باب القبلہ اسٹریٹ سے ہوتا ہوا روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام تک گیا اور حسینی جذبے سے تجدید بیعت کی، جس میں اراکین دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی بھی شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button