ویتنام: ہو چی منہ سٹی کے فلیٹ میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
ویتنام: ہو چی منہ سٹی کے فلیٹ میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
ویتنام کے شہر ہو چی منہ سٹی میں اتوار کی شب ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی حکام نے پیر کو اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کی۔
تمام افراد کی موت دھواں بھر جانے کی وجہ سے ہوئی، کیونکہ آگ عمارت کی نیچے کی منزل سے شروع ہوئی تھی۔ رہائشیوں نے ریسکیو ٹیموں کی آمد سے قبل خود آگ بجھانے کی کوشش کی، جبکہ کچھ افراد جان بچانے کے لیے بالائی منزلوں سے چھلانگیں لگانے پر مجبور ہو گئے۔
آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی اور تحقیقات جاری ہیں۔
ویتنام میں گزشتہ چند برسوں کے دوران کئی ہلاکت خیز آتشزدگی کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جن کے نتیجے میں سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی اور مشتبہ آتش زنی کے الزامات پر گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔