پاکستان

جونپور میں متعدد شیعہ نوجوان گرفتار؛ اہل ایمان کے احتجاج اور کوششوں پر رہا

جونپور میں متعدد شیعہ نوجوان گرفتار؛ اہل ایمان کے احتجاج اور کوششوں پر رہا

ہندوستان کے تاریخی شہر شیراز ہند جونپور میں محرم الحرام کے عشر اول میں مجالس عزا، جلوس ہائے اور دیگر عزاداری کا سلسلہ پر امن ماحول میں جاری تھا کہ اچانک مجلس شام غریباں میں صوبہ میں برسر اقتدار پارٹی سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نوحہ خوانی کے اسٹیج پر آیا، جسے دیکھ کر غیرت مند مومنین میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔
اطلاعات کے مطابق شمسی آزاد نامی یہ شخص جس نے ماضی قریب میں عالم انسانیت خصوصا عالم اسلام پر ظلم کرنے والوں کی کھل کر حمایت کی اور ان کی وقتی فتح پر مٹھائیاں تقسیم کی۔ اسی طرح ہندوستان میں اقلیتوں خاص کر مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر برسر اقتدار جماعت کی کھل کر حمایت کی ہے۔ جس سے مسلمانوں خصوصا مومنین میں کافی غم و غصہ دیکھنے کو ملا۔
مجلس شام غریباں میں جیسے ہی یہ اسٹیج پر آیا، غیرت مند مومن جوانوں نے اسے وہاں سے ہٹایا۔ جس پر اس نے پولیس کا سہارا لیا اور تقریباً 17 شیعہ نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی اور اپنے اثر و رسوخ سے انہیں گرفتار کرایا۔

شیعہ نوجوانوں کی گرفتاری کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی، مومنین و مومنات نے پولیس اسٹیشن پر پہنچ کر زبردست احتجاج کیا۔

اہل ایمان کے زبردست احتجاج اور استقامت کے سبب گرفتار نوجوانوں کو رہائی ملی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button