ایشیاء
انڈونیشیا کا ماؤنٹ لیووٹوبی پھٹ پڑا، راکھ کا بادل 18 کلومیٹر بلند
انڈونیشیا کا ماؤنٹ لیووٹوبی پھٹ پڑا، راکھ کا بادل 18 کلومیٹر بلند
انڈونیشیا کے جزیرہ فلورز پر واقع آتش فشاں ماؤنٹ لیووٹوبی لاکی-لاکی پیر کے روز پھٹ پڑا، جس سے راکھ کا ایک عظیم بادل 18 کلومیٹر آسمان کی بلندی تک جا پہنچا، یہ اطلاع انڈونیشیا کی آتش فشانی ایجنسی نے دی ہے۔
یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11:05 پر ہوا۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر تیز بارش ہوئی تو متاثرہ علاقوں میں خطرناک مٹی کے تودے (لہار) بھی آ سکتے ہیں۔
گزشتہ ماہ بھی اسی آتش فشاں کی سرگرمی کے باعث بالی جانے والی درجنوں پروازیں منسوخ ہوئیں اور مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا تھا۔
انڈونیشیا "پیسیفک رنگ آف فائر” پر واقع ہے، جہاں آتش فشانی اور زلزلے کی سرگرمیاں عام ہیں۔