پورے ہندوستان میں 9 محرم کو مجالس عزا منعقد، جلوس ہائے عزا ہوئے برآمد
پورے ہندوستان میں 9 محرم کو مجالس عزا منعقد، جلوس ہائے عزا ہوئے برآمد
لکھنؤ میں غمگین ماحول میں برآمد ہوا جلوس علم شب عاشور
9 محرم کو ملک کے دارالحکومت دہلی، حیدآباد، ممبئی، امروہہ، لکھنو سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں نے مجالس عزا منعقد کیںاور جلوس ہائے عزا برآمد کئے۔
لکھنو میں 9 محرم کو پورے دن مجالس عزا منعقد ہوئیں، امام بارگاہ جنت مآب میں مولانا سید سیف عباس، امام باڑہ ناظم صاحب میں مولانا علی عباس خان، امام باڑہ غفرانمآب میں مولانا سید کلب جواد نقوی، امام باڑہ آغا باقر میں مولانا میثم زیدی، امام باڑہ ذکی علی خاں میں ڈاکٹر سید ارشد علی جعفری، جامعہ ناظمیہ میں مولانا سید حمید الحسن، آغا ہومیو میں مولانا اختر عباس جون، شیعہ کالج میں مولانا سید عباس ناصر، امام باڑہ افضل محل میں مولانا آغا روحی نے مجالس عزا خطاب کیا۔
مرحوم سید حسین رضوی کا قائم کردہ جلوس علم شب عاشور 1926 سے ہر سال امام باڑہ ناظم صاحب سے برآمد ہوتا ہے اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا درگاہ حضرت عباس علیہ السلام پہنچتا ہے۔ جو اس برس بھی برآمد ہوا، جلوس سے قبل مولانا سید کلب جواد نے مجلس سے خطاب کیا۔