پاکستان

کشمیر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس برآمد

کشمیر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس برآمد

سرینگر۔ آٹھویں محرم الحرام کا تاریخی جلوس عزا آج گرو بازار سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں یعنی جہانگیر چوک، مولانا آزاد روڈ سے گزرتے ہوئے پُرعقیدت انداز میں ڈلگیٹ میں اختتام پذیر ہوا۔ اس جلوس میں وادی کے گوشہ و کنار سے آئے ہوئے دسیوں ہزار عزاداروں نے شرکت کی، جنہوں نے نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جاں نثار اصحاب کی عظیم قربانیوں کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

جلوس کے دوران مختلف مقامات پر عزاداروں نے دعائیہ نشستیں بھی منعقد کیں جن میں مراجع کرام کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

پورے جلوس میں نظم و ضبط، مذہبی وقار، اور عالمی مزاحمتی شعور کا وہ منظر دیکھنے کو ملا جس نے کربلا کی روح کو کشمیر کے دل میں تازہ کر دیا۔ سبیلیں، نذر و نیاز، طبی امداد، اور دیگر انتظامات کے ذریعے کشمیری عزاداروں نے خدمتِ خلق کی روایتی روایت کو زندہ رکھا۔

یاد رہے اس مرکزی جلوس پر تین دہائیوں تک پابندی عائد رہی جس کے بعد ۲۰۲۳ عیسوی میں انتطامیہ نے اس جلوس کی برآمدگی کا اجازت دیا۔ یہ جلوس کشمیر کی گرمائی راجدھانی لال چوک سے برآمد ہوتا ہے اور شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کنارے پر واقعہ حیدریہ ہال میں اختتام پذیر ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button