افغانستان

افغانستان کے صوبہ لوگر میں عزاداری پر شدید پابندیاں

افغانستان کے صوبہ لوگر میں عزاداری پر شدید پابندیاں

شب ہفتم محرم افغانستان کے صوبہ لوگر کے خوشی شہر میں حسینی عزاداروں کو سخت اور بے مثال پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

سریع نیوز ایجنسی کے مطابق قائم مقام افغان حکومت کے اہلکاروں نے عوامی مقامات پر جلوس ہائے عزا نکالنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور صرف امام بارگاہ امام حسن مجتبی علیہ السلام کی انجمن کو مخصوص راستوں سے "دہ این درہ” دروازے تک جانے کی اجازت ہے۔

یہ اجازت دوسری انجمنوں کی عدم شرکت اور نئی انجمن کی عدم تشکیل پر بھی مشروط ہے۔

اپنے پیغام میں ایک شہری نے ان پابندیوں کو حرملہ کی فوج کے کربلا کے محاصرے سے تشبیہ دیا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ عوامی مقامات کو سخت کنٹرول میں رکھا گیا ہے لیکن لوگ رکاوٹوں کے باوجود شب عاشور کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ محدود طریقے سے امام حسین علیہ السلام سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button