شام

شام کے صوبہ حماہ میں مہلک دھماکہ؛ متعدد ہلاک اور زخمی

شام کے صوبہ حماہ میں مہلک دھماکہ؛ متعدد ہلاک اور زخمی

شامی ذرائع ابلاغ نے صوبہ حماہ میں واقع جبرین قصبہ میں ایک دھماکے کی اطلاع دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے کی وجہ یا متاثرین کی صحیح تعداد کے بارے میں ابھی تک درست تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم رپورٹس میں بڑے پیمانے پر نقصان اور جائے وقوعہ پر تشویش ناک صورتحال کی نشاندہی کی گئی ہے۔

شامی سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کے ماخذ کی شناخت کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا جب شام کے وسطی صوبے حالیہ مہینوں میں ایک بار پھر بدامنی اور چھٹپٹ حملوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button