روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں متعلقہ محکموں کی جانب سے روضہ اقدس کے داخلی راستوں کو ہموار کرنا
روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں متعلقہ محکموں کی جانب سے روضہ اقدس کے داخلی راستوں کو ہموار کرنا
ان دنوں ماہ محرم کے آغاز سے ہی کربلا اور عراق کے دیگر شہروں کے لوگوں کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے زائرین نے سید الشہداء علیہ السلام کی عزاداری میں شرکت کے لئے کربلا کا رخ کیا ہے۔ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے مقدس روضوں سے وابستہ افراد نے بھی زائرین حسینی کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔
اسی مقصد سے روضہ امام حسین علیہ السلام کے ذمہ داران اور کارکنان نے اپنی سہولیات کو بروئے کار لاتے ہوئے ماہ محرم میں زائرین اور عزاداروں کو درپیش خامیوں اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے وسیع سرگرمیاں شروع کی ہیں۔ خاص طور پر دن و رات کی خصوصی مجالس کے ساتھ ساتھ خونی ماتم کے انعقاد کا بھی اہتمام کیا ہے۔
اس سلسلہ میں روضہ امام حسین علیہ السلام کے متعلقہ تکنیکی ادارے روضہ مبارک کی جانب جانے والی سڑکوں اور زائرین کے آنے جانے والے مقامات کو ہموار کر رہے ہیں۔ تاکہ موکب کے ساتھ ساتھ عزاداری طویرج اور قمہ زنی عزاداری بہترین طریقے سے منعقد کی جا سکے۔