خیبر پختونخوا میں 6 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 756 مقدمات درج
خیبر پختونخوا میں 6 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 756 مقدمات درج
خیبر پختونخوا میں 6 ماہ کے دوران دہشت گردی، اغوا، خودکش حملوں اور بم دھماکوں سے متعلق پولیس رپورٹ سامنے آگئی۔
دہشت گرد واقعات کی پولیس رپورٹ جیو نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔
کے پی پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری 2025 سے یکم جولائی 2025 تک صوبہ بھر میں دہشت گردی کے 756 کیسز مختلف تھانوں میں درج ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں رواں سال بھتاخوری کے 94 ، ٹارگٹ کلنگ کے 41 واقعات رپورٹ ہوئے، اغوا کاری کے 38 واقعات مختلف تھانوں میں درج ہے ۔
پختونخوا میں رواں سال اب تک مختلف اضلاع میں 80 آئی ای ڈی بم دھماکے اور 5 خودکش حملے ہوئے ہیں۔ صوبہ بھر میں 12 میزائل حملے، 35 دستی بم حملے بھی رپورٹ ہوئے، پولیس و دیگر حکام پر فائرنگ کے 269 واقعات رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ تعاون پر 44 جبکہ دہشت گردوں کی مالی معاونت پر 13 مقدمات درج ہوئے۔