شیعہ مرجعیت

جس نے باطل کا ساتھ دیا، باطل نے اسے ہلاک کیا: مولانا سید علی ہاشم عابدی

جس نے باطل کا ساتھ دیا، باطل نے اسے ہلاک کیا: مولانا سید علی ہاشم عابدی

لکھنو۔ گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی بارگاہ ام البنین سلام اللہ علیہا منصور نگر میں عشرہ مجالس صبح ساڑھے سات بجے منعقد ہو رہا ہے، جسے مولانا سید علی ہاشم عابدی خطاب فرما رہے ہیں ۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے عشرہ مجالس کی چھٹی مجلس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مشہور حدیث "بے شک امام حسین علیہ السلام چراغ ہدایت اور کشتی نجات ہیں۔” کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے کہا: جس نے امام معصوم کی اطاعت کی وہ کامیاب ہوا، نجات یافتہ ہوا اور جس نے روگردانی کی ہلاک ہوا، گمراہ ہوا۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام حسین علیہ السلام نے سب کو دعوت دی کسی کے لئے کوئی عذر باقی نہیں رکھا، کہا: عصر عاشور تک امام حسین علیہ السلام نے ہر ایک کو راہ حق کی دعوت دی، کسی کے لئے عذر باقی نہیں رکھا کہ کوئی کہہ سکے کہ ہمیں تو دعوت نہیں ملی۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے مزید کہا: امام حسین علیہ السلام نے عبید اللہ بن حر جعفی کو دعوت دی کہ وہ امام کی ہمراہی کرے لیکن اس نے بہانہ کیا اور دعوت قبول نہیں کی۔ نتیجہ میں پوری زندگی شرمندہ رہا، وادی ظلمت میں بھٹکتا رہا اور ہلاک ہوا۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عبید اللہ بن حر نے امام حسین علیہ السلام کی حمایت نہیں کی لیکن بعد میں مصعب کی حمایت کی، جس کی حمایت کی اسی نے قید کیا اور اسی نے قتل کرایا۔ کہا: جو بھی دنیا کی لالچ میں حق کی حمایت نہیں کرتا اور باطل کی حمایت کرتا ہے تو وہی باطل اس کا قلع قمع کر دیتا ہے اور ابدی شرمندگی اور خسارہ اس کا مقدر ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button