انگلش چینل کے ذریعہ برطانیہ میں ریکارڈ توڑ غیر قانونی امیگریشن
انگلش چینل کے ذریعہ برطانیہ میں ریکارڈ توڑ غیر قانونی امیگریشن
رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں انگلش چینل کے ذریعہ برطانیہ میں داخل ہونے والے تارکین کی تعداد 19982 تک پہنچ گئی ہے۔
فرانسیسی ریڈیو اسٹیشن آر ایف آئی کے مطابق یہ اعداد و شمار گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بے مثال ہے جو کہ 48 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
صرف ایک دن میں 879 تارکین وطن چھوٹی کشتیوں میں برطانوی ساحلوں پر پہنچے۔
یہ بڑھتا ہوا رجحان برطانوی حکومت کے لئے ایک سنگین چیلنج ہے، جس نے غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کرک ڈاؤن کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
زیادہ تر مہاجرین کا تعلق افغانستان، شام، ایران اور آریٹیریا جیسے ممالک سے ہے۔ جو جنگ، عدم تحفظ اور غربت سے بھاگے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق 2025 کے آغاز سے اب تک کم از کم 17 تارکین وطن کراسنگ پر ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس کے جواب میں برطانوی حکومت نے سرحدی کنٹرول کو مضبوط بنانے اور انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک سے نمٹنے کے لئے اصل اور نقل مکانی کے راستے والے ممالک کے ساتھ ساتھ فرانس کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔