پاکستان

پاکستان کراچی میں بارش کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ، ایک شخص جاں بحق

پاکستان
کراچی میں بارش کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ، ایک شخص جاں بحق

کراچی میں بارش کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ پلیٹ لیٹس کی کمی سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں کے بعد شہر میں ڈینگی اور ملیریا پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا، سرکاری عدد و شمار کے مطابق رواں سال صرف کراچی سے ملیریا کے 547 اور ڈینگی کے 260 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کراچی میں جابجا گندگی کے انبار اور صفائی و اسپرے مہم کے فقدان اور بارشوں کے جمع ہونے والے پانی نے صورتحال مزید سنگین کردی۔

طبی ماہرین نے مون سون کے سیزن میں عوام کو صاف پانی ڈھک کر رکھنے سمیت پارکس اور کھلی جگہوں پر جاتے وقت خصوصی احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

سندھ انفکشش ڈزیزز ہسپتال کے ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ عوام کو خود احتیاط کرنی چاہئے،، کھڑکیاں دروازے بند رکھیں۔

محکمہ صحت سندھ کے عدد و شمار کے مطابق روان برس سندھ سے 65 ہزار 116 افراد ملیریا اور 295 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جبکہ کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ ہی ہے جبکہ پلیٹیلیٹس کی کمی کے سبب ایک شخص جان بحق ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button