پاکستان

پاکستان میں 11 سالہ لڑکے کے اغوا اور قتل :داعش ذمہ دار

پاکستان میں 11 سالہ لڑکے کے اغوا اور قتل :داعش ذمہ دار

پاکستان‌ کے صوبہ بلوچستان کے حکام نے بتایا کہ انتہا پسند سنی گروپ داعش نے 11 سالہ طالب علم محمد مسعود کاکڑ کے اغوا اور قتل کا ذمہ دار ہے جو نومبر 2024 میں کوئٹہ شہر میں اسکول جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے پاکستان کے عرب نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا کہ اغوا کاروں نے بیرون ملک سے ہدایت کی گئی تھی اور بچے کی رہائی کے لئے 3 ارب روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

سیکورٹی اور انٹیلی جنس فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران 6 مشتبھہ افراد کی شناخت ہوئی جن میں سے 5 افغان شہری ہیں۔ ایک ملزم نے محاصرے کے دوران اپنے ٹھکانے میں خود کو بم دھماکے سے اڑا لیا اور دوسرا ملزم فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

بچے کی لاش ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ورثاء کو واپس کر دی گئی۔

یہ گھناؤنا جرم پورے بلوچستان میں عوامی غم و غصے کا سبب بنا۔

اہل خانہ اور عوام نے انتہاھ پسند گروہوں کے خلاف فیصلہ کن اور فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور حکام نے وعدہ کیا ہے کہ اس جرم کے مرتکب افراد کو سخت سزا دی جائے گی۔

تجزیہ کاروں نے باخبر کیا کہ بلوچستان میں شدت پسند سنی گروپ داعش کے اثر و رسوخ میں توسیع سے پاکستان کی داخلی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button