افریقہ

سوڈان تباہی کے دہانے پر؛ دنیا کا سب سے بڑا بھوک کا بحران درپیش

سوڈان تباہی کے دہانے پر؛ دنیا کا سب سے بڑا بھوک کا بحران درپیش

جیسے جیسے سوڈان میں خانہ جنگی شدت اختیار کرتی جا رہی ہے 24 ملین سے زائد افراد خوراک کے شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں اور بھوک کا بحران روز بروز وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔

جنگ زدہ علاقوں کے مکینوں نے زندہ رہنے کے لئے گھاس، پتے اور یہاں تک کہ کوئلہ کھا رہے ہیں۔ جو سوڈان میں انسانی حالات کی غیر معمولی بگاڑ کو ظاہر کرتا ہے۔

شیعہ خبر ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا کہ دار فور کے علاقہ میں واقع زمزم کیمپ سوڈان کے نازک ترین علاقوں میں سے ایک ہے جہاں بڑی تعداد میں بچے، بوڑھے اور حاملہ خواتین شدید بھوک، بیماری اور ادویات کی کمی کے باعث ہلاک ہو چکی ہیں۔

کچھ علاقوں میں چینی کی قیمت 33 ڈالر اور صابن کی قیمت 17 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

کثیر الجہتی جنگیں، زرعی زمین کا نقصان اور انسانی امداد کی روک تھام نے سوڈان کو دنیا کے سب سے بڑے بھوک کے بحران میں تبدیل کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button